اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل علی فدوی نے آج ایران کے صوبے فارس میں بحریۂ کے کمانڈوں کے اجتماع میں تاکید کی کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریۂ کی دفاعی طاقت نے خلیج فارس اور آبنائے ھرمز کے علاقوں میں دشمن کی ہر قسم کی تسلط پسندی کو ان سلب کرلیاہے۔ سپاہ کی بحریۂ کے کمانڈر نے نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تمام دفاعی شعبے ملک کی قومی حاکمیت کے تحفظ کے لئے ہمیشہ آمادہ ہیں اور اسلامی انقلاب کے دفاع میں دشمن پر کاری ضرب لگانے کے لئے ہر قسم کی کارروائی کے لئے تیار ہیں۔
.......
/169